ای سی سی اجلاس گوادر پورٹ کے ذریعے گندم کی درآمد ایجنڈے میں شامل

ایجنڈے میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ٹی ڈی سی کو درآمدی گندم کا ٹھیکہ دینے کی تجویز شامل ہے

ایجنڈے میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ٹی ڈی سی کو درآمدی گندم کا ٹھیکہ دینے کی تجویز شامل ہے۔ فوٹو: فائل

ای سی سی نے گوادر پورٹ کے ذریعے گندم کی درآمد اپنے 11 نکاتی ایجنڈے میں شامل کر لی۔


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گوادر پورٹ کے ذریعے گندم کی درآمد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بالآخر اپنے 11 نکاتی ایجنڈے میں گوادر پورٹ سے گندم کی درآمد ایجنڈا میں شامل کر لی۔

گوادر پرو کے مطابق ایجنڈے میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ٹی ڈی سی کو درآمدی گندم کا ٹھیکہ دینے کی تجویز شامل ہے، ابتدائی طور پر 3 چھوٹے جہازوں کو گوادر بندرگاہ لنگرانداز ہونے کی اجازت دی جائیگی جن میں ہرایک کا وزن 40 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ نہیں ہوگا۔
Load Next Story