ایونٹ ابھی ختم نہیں ہوا کم بیک کریں گے کیچز چھوڑنا مہنگا پڑا حفیظ

بھارت کیخلاف ہم نے 20رنز کم بنائے، شروع میں پچ میں اضافی بائونس تھا لہذا بیٹنگ میں مشکل ہوئی، حفیظ

بھارت کیخلاف ہم نے 20رنز کم بنائے، شروع میں پچ میں اضافی بائونس تھا لہذا بیٹنگ میں مشکل ہوئی، حفیظ۔ فوٹو: گیٹی امیجز/فائل

ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا اعتماد کم نہیں ہوا۔


میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ابھی ہم ایک میچ ہارے ہیں لہذا ہمارے لیے ایونٹ ختم نہیں ہوا، بقیہ میچز جیت کر کم بیک کریں گے، انھوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف ہم نے 20رنز کم بنائے، شروع میں پچ میں اضافی بائونس تھا لہذا بیٹنگ میں مشکل ہوئی، ہمیں کیچز چھوڑنا بھی مہنگا پڑا، بڑا میچ جیتنے کیلیے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ضروری ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کا دوسرا میچ اتوار کو آسٹریلیا سے ہوگا۔
Load Next Story