فہد مصطفٰی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کو ’قدرت کا نظام‘ قرار دے دیا
پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈز پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفٰی نے ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
فہد مصطفٰی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ'دوستو، پرسکون رہو، نیٹس پر 150 چھکے لگانے کے بعد میچ میں چھکے نہیں لگتے یہی قدرت کا نظام ہے'۔
فہد مصطفٰی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ'دوستو، پرسکون رہو، نیٹس پر 150 چھکے لگانے کے بعد میچ میں چھکے نہیں لگتے یہی قدرت کا نظام ہے'۔
Guys relax nets par 150 chakkay laganne ke baad match par nahi lagtay yeh qudrat ka nizam hai
گزشتہ روز مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈز پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔