پاکستانی ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے ایشین اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا
ویب سیریز اس سے قبل اکنامک ٹائمز اسپاٹ ایوارڈز میں بھی بہترین تھرلر شو ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔
پاکستانی ویب سیریز 'قاتل حسیناؤں کے نام' نے بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر نشر ہونے والی مشہور پاکستانی ویب سیریز'قاتل حسیناؤں کے نام' نےایشین اکیڈمی کریئٹیو ایوارڈز میں بہترین سنگل ڈرامے کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ویب سیریز میں سات قاتل حسیناؤں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ثروت گیلانی، مہر بانو، صنم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، سامعیہ ممتاز اور بیو رانا ظفر شامل ہیں۔
'قاتل حسیناؤں کے نام' ویب سیریز اس سے قبل اکنامک ٹائمز اسپاٹ ایوارڈز میں بھی ویب پر بہترین تھرلر شو ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔
ویب سیریز کی کاسٹ میں اداکار شہریار منور، احسن خان، عثمان مختار اور سلیم معراج بھی شامل تھے۔
پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل پاکستانی فنکار اپنے فن کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے نظر آرہے ہیں۔