پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل

21 اکتوبر کو پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ پاکستان فیٹف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے

21 اکتوبر کو پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ پاکستان فیٹف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے (فوٹو:فائل)

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل درآمد کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوگیا جس کے بعد اب پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا مضبوط امکان پیدا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کا اجلاس منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔


فیٹف ٹیم نے اگست کے آخری اور ستمبر کے پہلے ہفتہ تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اقدامات پر فیٹف کی ٹیکنیکل ٹیم مطمئن ہوکر واپس گئی تھی اور ٹیم نے تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف جائزہ ٹیم کا مقصد قوانین پر عمل درآمد کے لیے پولیٹیکل وِل کو سمجھنا تھا۔ فیٹف اجلاس کے اختتام پر 21 اکتوبر کو پیرس میں پریس کانفرنس ہوگی۔
Load Next Story