سانحہ بلدیہ ٹاؤن عدالت نے فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت منظور کرلی
عدالت عالیہ نے تینوں ملزمان کو توثیق ضمانت کے لئے 21 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیاہے ۔
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے سانحہ بلدیہ ٹاون کے فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
علی انٹرپرائزز گارمنٹس فیکٹری کے مالکان شاہد بھائلہ ، راشد بھائلہ اورعبدالعزیز اپنے وکیل عامرقریشی کےساتھ سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ کےروبرو پیش ہوئے اور درخواست ضمانت قبل ا زگرفتاری پیش کی، سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ابتدائی سماعت کے بعد تینوں افراد کی 21 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے زر ضمانت کے طورپر پانچ ، پانچ لاکھ روپے عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے تینوں ملزمان کو توثیق ضمانت کے لئے 21 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیاہے ۔