سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ٹاپ فائیو میں بابراعظم کو دوسرے نمبر پر رکھ لیا

گلکرسٹ نے کرکٹرز کو ہی اپنی ٹاپ 5 ٹیم میں شامل کیا ہے

پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 4 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر ایڈم گلکرسٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اپنی ورلڈ الیون ٹیم کا انتخاب کرلیا۔

سابق کرکٹر نے اپنی اپنی پانچ رکنی ورلڈ ٹی20 الیون میں دوسرے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو رکھا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ہاردک پانڈیا، راشد خان اور جوز بٹلر شامل ہیں۔

ایڈم گلکرسٹ نے بتایا کہ انہوں ان کرکٹرز کو ہی اپنی ٹاپ 5 ٹیم میں شامل کیا۔

وارنر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ اننگز کو انتہائی جارحانہ طریقے شروع کرتے ہیں جس کی وجہ سے حریف ٹیم کے بالرز دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اور دونوں اینڈ پر بیٹرز کو تیزی سے زنز بنانے کا موقع ملتا ہے۔


دوسرے نمبر پر گلکرسٹ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو رکھا ہے، وہ تمام فارمیٹس میں بہترین کھلاڑی ہیں، وہ کسی بھی کنڈیشن میں بیٹنگ کرنا جانتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر بھارت کے ہاردک پانڈیا ہیں جنہیں انکی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث رکھا گیا ہے۔

اسی طرح سابق کرکٹر نے چوتھے نمبر پر افغانستان کے راشد خان کو رکھا ہے جبکہ جارحانہ بیٹنگ کے لیے انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔

قبل ازیں آسٹریلوی کرکٹر مارک وا، رکی پونٹنگ، شین واٹسن اور مہیلا جے وردھنے پہلے ہی اپنی ٹیمز کا اعلان کرچکے ہیں۔
Load Next Story