شیمرون ہٹمائر ٹی20 ورلڈکپ سے باہر مگر کیوں
میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر شیمرون ہٹمائر ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین بیٹر نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا جانے والی ری شیڈولڈ فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شیمرون ہٹمائر کی جگہ شامر بروکس کو اسکواڈ میں شامل کرتے ہوئے آئی سی سی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ فیملی وجوہات کی وجہ سے شمرون ہٹمائر کی درخواست پر یکم اکتوبر کی فلائٹ کو ری شیڈول کیا گیا تھا تاہم کرکٹر کی فلائٹ کو 3 اکتوبر کی براستہ نیویارک سیٹ بُک کی گئی تھی جسے انہوں نے مس کردیا۔
مزید پڑھیں: غلطیاں ہورہی ہیں کیوں کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں، رمیز راجہ
قبل ازیں شیمرون ہٹمائر نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کو مطلع کیا کہ وہ فلائٹ کے لیے بروقت ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکتے جس کے بعد کرکٹر کو بتا دیا گیا تھا کہ اگر مزید کوئی تاخیر ہوئی تو انہیں تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔