کرغز خاتون کے بچے کی ایک ہفتے میں بازیابی کا حکم
بچہ خاتون کے سابق شوہر صوابی کے رہائشی ڈاکٹر زیب کے پاس ہے
سپریم کورٹ نے کرغز خاتون کے بیٹے کی ایک ہفتے میں بازیابی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں کرغزستان کی شہری کے بیٹے کی سابق شوہر کے ہاتھوں اغواء کے کیس کی سماعت ہوئی۔
آئی جی خیبرپختونخوا پیش ہوئے اور بتایا کہ صوابی کے رہائشی ڈاکٹر زیب اس وقت نارووال میں ہیں، پولیس نے چھاپے مارا لیکن دو دن قبل ڈاکٹر زیب بچے سمیت غائب ہوگئے، ڈاکٹر زیب خان کو ایک وکیل کے منشی کے ذریعے عدالتی حکم کی مخبری ہوئی تھی، عدالت بچے کی بازیابی کے لیے پنجاب پولیس کو تعاون کرنے کا حکم دے۔
سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں خاتون کے بیٹے اور سابق شوہر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو کے پی پولیس سے تعاون کی ہدایت کی۔
کرغزستان کی شہری آئی چیوا آئی جان نے صوابی کے رہائشی ڈاکٹر زیب سے شادی کی تھی۔ دونوں میں طلاق کے بعد 2015 میں عدالت نے بچہ خاتون کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔