سہ فریقی سیریز قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی
اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 اراکین شامل ہیں
قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی اسکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا، سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
کرائسٹ چرچ پہنچنے والے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 اراکین شامل ہیں۔
سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، قومی اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش جبکہ اگلے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ پاکستانی ٹیم 2 اکتوبر کو اڑان بھرے گی
11 اکتوبر کو ایک بار پھر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا، 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے گی، جہاں ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ
قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اَپ میچ 17 اکتوبر کو انگلینڈ سے شیڈول ہے جبکہ 19 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایک دوسرےپر غلبہ پانے کی کوشش کریں گی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔