کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
8 سے 12 ربیع الاول کے درمیان اضلاع کے حساب سے مختلف دنوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، نوٹی فکیشن
سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول اور چپ تعزیے کے جلوس کے پیش نظر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 اور 9 اکتوبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ اکتوبر کو چپ تعزیے کے جلوس اور 9 اکتوبر کو بارہ ربیع الاول کے پیش نظر سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاول، ضلع غربی میں صرف 12 ربیع الاول ، شرقی میں میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول، ضلع جنوب میں 8 اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
اسی طرح سندھ کے ضلع حیدرآباد میں 8 اور 12 ربیع الاول، ضلع سکھر میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ ضلع خیرپور میں 8 سے 12 ربیع الاول اور ضلع گھوٹکی میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق خواتین، بزرگوں، بارہ سال سے کم عمر بچوں، صحافیوں، پولیس، سیکیورٹی فورسز، حساس اور تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں کو پابندی سے استشنیٰ حاصل ہوگا۔