مشہور فلم میں سری دیوی کے زیرِ استعمال ساڑھیوں کی نیلامی کا اعلان

سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

سری دیوی فروری 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش میں زیرِ استعمال ساڑھیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی یہ فلم 5 اکتوبر 2012 کو ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

اس فلم کے زریعے سری دیوی نے 15 برس بعد بالی ووڈ میں ایک مرتبہ پھر انٹری دی تھی باکس آفس پر ہٹ ہونے والی اس فلم میں سری دیوی کے ساتھ دیگر اداکاروں میں عادل حسین، مہدی نیبو اور پریا آنند نے کردار ادا کیے تھے۔

 



بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلش ونگلش کے 10 سال مکمل ہونے پرفلم اور سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔


 



اس تقریب میں سری دیوی کی مذکورہ فلم میں زیرِ استعمال ساڑھیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 



یاد رہے کہ نگینہ، مسٹر انڈیا ، چاندنی اور امیتابھ بچن کے ساتھ خدا گواہ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سری دیوی 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں تھی جبکہ بتایا گیا تھا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
Load Next Story