مسجد نبوی ریاض الجنۃ میں خواتین کے لیے عبادات کا نیا شیڈول جاری
خواتین صبح کے اوقات میں 6 سے 11 بجے تک جب کہ رات میں ساڑھے 9 سے 12 بجے تک نماز ادا کر سکتی ہیں
حرم مدنی انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی میں خواتین کے لیے ریاض الجنۃ میں عبادات کا نیا ٹائم شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے منتظمین نے خواتین کے لیے صبح اور شام کے اوقات مقرر کیے ہیں، جس میں خواتین ریاض الجنۃ کے مقام پر مخصوص اوقات میں عبادت کی اجازت دی گئی ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق ریاض الجنۃ میں عبادت کی خواہش مند خواتین صبح کے اوقات میں 6 سے 11 بجے تک جب کہ رات میں ساڑھے 9 سے 12 بجے تک نماز ادا کر سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں جمعہ کے روز زائرین کے رش کی وجہ سے ریاض الجنۃ میں عبادت کا وقت عام دنوں سے مختلف ہوگا، جس کے مطابق خواتین جمعہ کے روز صبح 6 سے 9 بجے اور رات ساڑھے 9 سے 12 بجے تک ریاض الجنۃ کی زیارت اور وہاں عبادت کر سکیں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: مسجد نبوی ﷺ: ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاض الجنۃ میں قیام کا دورانیہ صرف 10 منٹ مقرر کیا تھا۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں ہدایت کی گئی تھی کہ ریاض الجنۃ میں عبادت کے خواہش مند افراد متعلقہ موبائل ایپلی کیشن توکلنا یا اعتمرنا کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی داخل ہو سکیں گے۔