بے گناہوں کو مختلف ناموں سے مارنے والوں کے خلاف لوگوں کو متحد ہونا ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ

بلوچستان کو جہالت اور غربت سے نجات دلائیں گے اور صوبے کے ہر ڈویژن اور ضلع میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو مختلف ناموں سے لوگوں کو مارنے والوں کے خلاف اکٹھا ہونا تب ہی ہم ان سے چھٹکارا پاسکیں گے۔


کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے تاہم ہم جواں مردی سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں اور ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ناموں سے لوگوں کو مارنے والوں کے خلاف عوام کو اکٹھا کرنا ہوگا تب ہی ہم ان سے چھٹکارا پاسکیں گے اور صوبے میں امن قائم ہوگا، ہمیں پرامن اور خوش حال بلوچستان کے لئے کوششیں کرنی ہیں کیونکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

ڈاکٹر عبد المالک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنی توانائیاں غریب عوام پر صرف کرے گی، بلوچستان کو جہالت اور غربت سے نجات دلائیں گے اور صوبے کے ہر ڈویژن اور ضلع میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر آرمی، ایف سی اور متعلقہ حکام کا اسپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد میں تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
Load Next Story