امریکا میں ایک ٹن سے وزنی کدو کی کاشت کا ریکارڈ
اسکاٹ اینڈروز نے ریکارڈ کے ساتھ 5500 ڈالرز کا انعام بھی اپنے نام کیا
امریکا میں ایک شخص نے ایک ٹن سے زیادہ کے وزن کا کدو اُگا کر ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست نیو یارک کے ایک گاؤں ولیمز وِل سے تعلق رکھنے والے اسکاٹ اینڈروز اپنا اُگایا ہوا کدو کلیرینس کے گریٹ پمپکن فام لے کر گئے جہاں اس کے وزن کی پیمائش کی۔
پیمائش کیے جانے پر اس کا وزن 1158 کلو آیا جو گزشتہ ریکارڈ سے 12 کلو زیادہ تھا۔ تاہم، یہ کدو 67 کلو کمی کی وجہ سے گینیز عالمی ریکارڈ نہ بنا سکا۔
وزنی کدو کا عالمی ریکارڈ اٹلی کے اسٹیفانو کُرروپی کے پاس ہے جنہوں نے 1225 کلو وزنی اُگا کر یہ ریکارڈ 2021 میں اپنے نام کیا تھا۔
اسکاٹ اینڈروز نے ریکارڈ کے ساتھ 5500 ڈالرز کا انعام بھی اپنے نام کیا۔