بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے مختلف امراض کے54ہزار 3سو 48 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، محکمہ صحت

فوٹو: فائل

بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے سے مزید 6877افرادمختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں وبائی امراض سے نصیر آباد ،جعفر آباد ،صحبت پور ،جھل مگسی اور سبی کچھی کے لوگ ذیادہ متاثر ہوئے۔


متاثرہ مریضوں میں ملیریا ،ٹائیفائیڈ،یرقان ،ہیضہ ،آنکھوں،سانس اور جلدی امرا ض کے مریض شامل ہیں جن کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کا کہناہے کہ سیلا ب متاثرہ علا قوں میں18میڈیکل کیمپس لگائے گئے، اس دوران صوبے بھر سے مختلف امراض کے54ہزار 3سو 48 کیسز رپورٹ ہو ئے۔
Load Next Story