فرانسیسی مصنفہ نے ادب کا نوبل انعام اپنے نام کرلیا

82 سالہ اینی ایرنو کا کام غیر مصلحت پسندی پر مبنی ہے

اینی ایرناکس (فوٹو: فائل)

طبقاتی اور جنسی استحصال کے ذاتی تجربات پر مبنی ناولز لکھنے والی فرانسیسی مصنفہ اینی ایرنو نے سال 2022 کا نوبل انعام برائے ادب اپنے نام کر لیا۔ مصنفہ کو یہ انعام دلیرانہ اور تنقیدی اندازِ تحریر رکھنے پر دیا گیا۔

قلم کی طاقت پر یقین رکھنے والی 82 سالہ اینی ایرنو کا کام غیر مصلحت پسندی پر مبنی ہے اور سادہ زبان میں لکھا گیا ہے۔

دلیرانہ اور تنقیدی اندازِ تحریر کی متحمل اینی ایرنو نے اپنی تصانیف میں بے باکی سے طبقاتی اذیت کے احساس، شرم، تذلیل، حسد یا آپ کے وجود کو نہ دیکھ سکنے کی صلاحیت کے متعلق لکھا۔
Load Next Story