کراچی میں 9 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام اغوا کار گرفتار
پولیس کے بروقت اقدامات اور حکمت عملی کی وجہ سے اغوا کار کی گرفتاری عمل میں آئی
شہر قائد کے علاق ماڈل کالونی میں پولیس نے 9 سالہ بچے کو بھلا پھسلا کرلے جانے والے مبینہ اغوا کار کو علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتارکرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں ایک 9 سالہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ایک مبینہ اغوا کار بچے کو اغوا کرنے کی نیت سے اس کے پاس آیا اور بھلا پھسلا کر لے جانے لگا۔
بچے نے کچھ فاصلے پر جاکر شور مچایا تو علاقہ مکینوں نے مبینہ اغوا کار کو پکڑنے کی کوشش جس پر وہ بھاگ گیا اسی دوران گشت پر مامور پولیس اور شاہین فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور انہوں نے فوری حکمت عملی و علاقہ مکینوں کی مدد سے مبینہ اغوا کار کو تعاقب کرنے کے بعد اُسے گرفتارکرلیا۔
گرفتار مبینہ اغوا کار کی شناخت جواد الدین ولد عزیز کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس نے بچے کو اس کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا جس پر اہل خانہ نے بروقت کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔