ڈاکوؤں نے مزید 3 شہریوں کو قتل کر دیا

ناردرن بائی پاس پر ڈاکوؤں نے لوٹ مارمیں بلال کوگولیاں ماردیں

 بلدیہ گلشن مزدور میں گھر آنیوالے موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو ڈاکوؤں نے روکا ،موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ میاں خان کو پر فائرنگ کردی فوٹو فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر2 شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا ، ڈکیتی کے مومن آباد اور ناردرن بائی پاس پر پیش آئے ، شاہین فورس کا قیام اور اسنیپ چیکنگ جیسے اقدامات بے معنی ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو علی الصباح ناردرن بائی پاس پر اٹک پٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے20 سالہ بلال ولد اشرف شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ، پولیس حکام کے مطابق بلال ڈمپر ڈرائیور ہے اور وہ ریتی بجری لے کر حب جارہا تھا کہ راستے میں اسے 5 ڈاکوؤں نے روکا اور اس سے موبائل فون اور قیمتی سامان چھیننے لگے اس دوران بلال نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔


بلال شدید زخمی ہوگیا جو چند گھنٹے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ، جمعرات کی صبح اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ انور خان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

اسپتال میں اس کے ورثا نے بتایا کہ انور خان بس اڈے پر اپنے دفتر میں کام کررہا تھا کہ اس دوران 2 ڈاکو آئے اور دفتر میں بیٹھے 2 مسافروں کو لوٹ لیا ڈاکوؤں نے انور خان سے بھی موبائل فون و نقدی مانگی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، جاتے جاتے انور کے موبائل فون اور نقدی بھی لے گئے ، انور کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا ، شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں اسٹریٹ کریمنلز دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس حکام نت نئی فورسز بنانے اور اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہیں اگر اسنیپ چیکنگ کا عمل اتنا ہی موثر ہے تو پھر وہ اسٹریٹ کریمنل پولیس کی نظروں سے کیسے بچ جاتے ہیں جو شہر کی سڑکوں پر ہی شہریوں کو نہ صرف ان کے قیمتی سامان بلکہ زندگی سے بھی محروم کردیتے ہیں۔
Load Next Story