خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مجرم کو عمر قید
عدالت نے ملزم کو 3 لاکھ روپے مقتولہ کے ورثاء کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشج جج شرقی نے خواجہ سراء شبانہ عرف عینی کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم کو 3 لاکھ روپے مقتولہ کے ورثاء کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو 5 ماہ مزید جیل میں گزارنے ہوں گے۔
پراسیکیوشن کے مطابق مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دار آلے سے وار کیے گئے تھے۔ مقتولہ خواجہ سراء کمیونٹی کی سرگرم رکن تھی۔ ملزم کیخلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔