علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو سول سیکریریٹ سے گرفتار کیا گیا

—فائل فوٹو

بلوچستان کی پولیس نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن دھماکوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔


حکام کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے کوئٹہ میں قائم سول سیکریٹریٹ میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگرد علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون دھماکوں میں مطلوب تھا، ملزم سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف کارروائیوں کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔
Load Next Story