عدالتی عملے پرتشدد پولیس اہلکاروں نے غیرمشروط معافی مانگ لی

آصف پرتشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں نے عدالت میں تحریری معافی نامہ پیش کردیا

معافی نامہ درخواست گزار نے قبول کرلیا ، اہلکاروں کورویہ درست رکھنے کی ہدایت فوٹو : فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے عدالتی عملے پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکی سے متعلق پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگنے پر درخواست گزار کی رضا مندی کے بعد درخواست نمٹادی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس اہلکاروں کا عدالتی عملے پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، تشدد میں پولیس اہلکاروں نے عدالت میں تحریری معافی نامہ پیش کردیا۔


اہلکاروں کی غیر مشروط معافی نامہ درخواست گزار محمد آصف نے قبول کرلیا، معافی نامے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو آئندہ شہریوں سے رویہ درست رکھنے کی ہدایت کردی۔

 
Load Next Story