عالمی معیشت کمزورآئی ایم ایف کا جلدازجلد مستحکم کرنے پرزور

افراط زرمیں کمی لانے،ذمہ دارانہ مالیاتی پالیسی اختیارکرنے، ترقی پذیرممالک کی حمایت کا مطالبہ

عالمی معاشی منظرنامہ تاریک،جنگ ،افراط زرنے دائمی شکل اختیار کرلی،سربراہ کرسٹالینا جارجیوا۔ فوٹو فائل

آئی ایم ایف نے کہاہے کہ عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلی آ رہی ہے تاہم معیشت کوجلد ازجلد مستحکم کرنے کی کوششوں پر زور دینا ہوگا۔


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلی آ رہی ہے، انھوں نے ممالک سے افراط زرمیں کمی لانے،ذمہ دارانہ مالیاتی پالیسی اختیارکرنے اورابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیرممالک کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

آئندہ ہفتے آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں2022 سے پہلے اپنے ایک خطاب میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون، کم شرح سود اور کم افراط زر کے اصولوں پر مبنی فریم ورک کے ساتھ عالمی معیشت مستحکم پیش گوئی سے زیادہ کمزور،زیادہ غیر یقینی صورتحال، اقتصادی اتار چڑھائو، جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور زیادہ بار بار آنے والی تباہ کن قدرتی آفات جیسی صورتحال کی جانب بڑھ رہی ہے۔معیشت کوجلد ازجلد مستحکم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
Load Next Story