روس کو بڑا دھچکا کریمیا سے ملانے والا پُل دھماکے سے تباہ
پُل تباہ ہونے سے روسی فوجیوں کیلیے یوکرین جانے والی سپلائی متاثر اور کریمیا سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
آبنائے کرچ پر بنے روس اور کریمیا کو ملانے والے پل کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرہ نما تمان کی طرف سے کریمین پُل کے آٹوموبائل حصے پر ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کی وجہ سے جزیرہ نما کریمیا کی طرف جانے والی ٹرین میں ایندھن کے سات ٹینک جل گئے۔
آبنائے کرچ پر بنا یہ پُل روس کو اس کے الحاق شدہ علاقے کریمیا سے ملاتا ہے اور یہ یوکرین جانے کا راستہ بھی ہے۔ اس سے اس پُل کی عسکری اہمیت کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔
دھماکے کے بعد پل پر آمد و رفت منقطع ہوگئی اور فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے میں اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھماکا پُل پر سے گزرنے والے ایک ٹرک میں ہوا تھا۔
تاحال ٹرک میں دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ کسی گروپ یا یوکرین کی فوج نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ روس نے دھماکے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔