رانا ثناء کے وارنٹ افراتفری پھیلانےکی سازش ہے وفاقی وزیر اطلاعات

عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے، مریم اورنگزیب

عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کو افراتفری پھیلانےکی سازش قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔


یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ یہ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانےکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔
Load Next Story