23 منزلہ عمارت پرچھلانگیں لگاتا سوٹ بوٹ پہنا شخص ویڈیو  وائرل

300 فِٹ بلند عمارت پر نامعلوم فرد کو ایک چھجے سے دوسرے چھجے پر چھلانگ لگاتے ہوئے فلمایا گیا

(تصویر: ویڈیو گریب)

امریکا میں ایک سوٹ بوٹ پہننے شخص کی 23 منزلہ عمارت کی چھت پر چھلانگیں مارتے ہوئے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع 300 فِٹ بلند عمارت پر نامعلوم فرد کو ایک چھجے سے دوسرے چھجے پر چھلانگ لگاتے ہوئے فلمایا گیا۔




ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے ان چھجوں پر چھلانگ لگانے سے قبل فون پر کال کی۔

ویڈیو بنانے والے ایمی ایوارڈ یافتہ ایرک یونگ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ بہت سارے سوالات موصول ہورہے ہیں، کچھ نہیں معلوم یہ بندہ کیا کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب اس شخص پر نظر پڑی تو وہ ایک چھجے سے دوسرے چھجے پر چھلانگ لگا رہا تھا۔
Load Next Story