آئی پی ایل کا پریشر ہے تو ’’مت کھیلیں‘‘ کپل دیو

ہمارے بچوں کے ذہنوں میں اب 'امریکی الفاظ' آگئے ہیں، سابق کرکٹر

ہمارے بچوں کے ذہنوں میں اب 'امریکی الفاظ' آگئے ہیں، سابق کرکٹر (فوٹو: ٹوئٹر)

سابق بھارتی فاسٹ بولر کپل دیو کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں کھلاڑیوں سے کارکردگی کا پوچھو تو کہتے ہیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے پریشر ہے تو میں انہیں کہوں گا کہ ''نہ کھیلیں''۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی فاسٹ بولر کا ایک کلپ وائرل ہورہا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہمارے اندر کھیلنے کا شوق تھا، جب آپ شوق پورا کرتے ہیں تو آپ پریشر نہیں لیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ذہنوں میں یہ بات 'امریکی الفاظ' آئے ہیں چاہے وہ دباؤ ہو یا ڈپریشن، جو مجھے سمجھ نہیں آتی۔


مزید پڑھیں: کپل دیو کے بعد بھارتی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر کے سپرد

سابق کرکٹر کے بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب جنریشن گیپ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

Load Next Story