بھارت سے روئی ودھاگے کی درآمد بند یا ڈیوٹی لگائی جائے جنرز

جنرز نے کاشتکاروں اور بینکوں کے اربوں روپے ادا کرنے ہیں جو حکومتی اقدامات کے بغیر مشکل ہی نہیں ناممکن ہیں

حکومت نے اقدامات نہ کیے تو کاشتکاروں اور بینکوں کو ادائیگی نہیں کر پائیں گے، عاصم شیخ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کو فوری طور پر ساڑھے 8 لاکھ گانٹھ روئی خریداری کا حکم دیا جائے۔


بھارت سے روئی اور کاٹن یارن کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے یا امپورٹ ڈیوٹی کا نفاذ کیا جائے، جنرز نے کاشتکاروں اور بینکوں کے اربوں روپے ادا کرنے ہیں جو حکومتی اقدامات کے بغیر مشکل ہی نہیں ناممکن ہیں۔ پی سی جی اے کے وائس چیئرمین عاصم سعید شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاٹن سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ ایف پی سی آئی اے کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کاٹن اینڈ جننگ کے چیئرمین محمد اکرم، سابق چیئرمین شیخ محمد سعید اور شہزاد علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Load Next Story