برآمدات بڑھانے کیلیے ویلیو ایڈیشن پرتوجہ دی جائے وفاقی وزیرتجارت
برانڈنگ پر بھی فوکس کیا جائے، چاول کی نئی منڈیاں تلاش کر رہے ہیں، خرم دستگیر
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کے برآمدات میں اضافے کے لیے برانڈنگ اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دیا جائے گا۔
چاول پاکستان کی چیمپیئن ایکسپورٹ اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کی شناخت ہے، چاول کی مزید منڈیوں تک رسائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آرای اے پی) کے وفد سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں فروری تک پاکستان نے گزشتہ مالی سال سے 29 فیصد زائد چاول برآمد کیا ہے اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ملک سے چاول کی برآمد کے لیے کوالٹی پراسیسنگ، عمدہ فنشنگ اور ویلیو ایڈیشن پر زور دیا جائے، اس ضمن میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں لوگوں کو آگہی دے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیاکہ گزشتہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط ہونے سے برآمد کنندگان کے منافع میں کمی کا احتمال ہے اور ڈالر کے پرانے ریٹ پر کیے گئے معاہدوں کو نئے ریٹ پر بدلنے کے لیے غیر ملکی درآمد کنندگان سے دوبارہ گفت و شنید کر نا پڑے گی۔ رائس ایکسپورٹرز کے وفد نے کہا کہ وہ چاول کے برآمدی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔