عمران خان بھی فاسٹ بولر حارث رؤف کے معترف
سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو زبردست بولر قرار دیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور 1992 کے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست بولر قرار دے دیا۔
سابق کرکٹر نے اڈیالہ گاؤں میں بچوں سے رسمی گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔ اڈیالہ گاؤں میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی لینڈ کرنی پڑی تھی جوکہ ڈی آئی خان سے بنی گالہ جا رہا تھا۔
اس دوران، عمران خان نے وہاں موجود بچوں سے بات چیت کی اور پسندیدہ کرکٹرز سے متعلق سوال کیے۔
بچوں سے بات چیت کے دوران، عمران خان نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کی اور کہا کہ ''حارث رؤف ایک زبردست بولر ہے''۔ جب انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے بارے میں پوچھا تو ہجوم میں سے کسی نے ان کی سست بیٹنگ کے بارے میں شکایت کی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی بولنگ کی تھی جبکہ سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی انکی جانب سے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کی بچوں سے بات چیت کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہے۔