آصف زرداری روبہ صحت اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل
آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ 13 روز تک زیر علاج رہے
سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اسپتال سے چھٹی کے بعد بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔
سابق صدر کو گزشتہ دنوں طبیعت میں ناسازی کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے اُن کا علاج کیا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات سے بھی تین رکنی ڈاکٹرز کی کمیٹی کراچی پہنچی تھی جس نے سابق صدر کی صحت اور علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی علاج کیلیے بیرون ملک منتقلی کے فوری امکان کو مسترد کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: آصف زرداری کی علالت، علاج کیلیے بیرونِ ملک فوری منتقلی کا امکان مسترد
پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں میں پانی بھرجانےکی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ تیرہ روز تک زیر علاج رہے۔
سابق صدر کی صاحبزادی بختاور نے بتایا تھا کہ آصف زرداری کورونا کے بعد سے طبی مسائل سے دوچار ہیں، اسی باعث اُن کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا۔