سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاؤن نوگو ایریا بن چکے سندھ ہائی کورٹ
سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاؤن میں آپ جا نہیں سکتے، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی ٹاؤن اسکیم 41 انڈسٹریل ایریا میں زمین پر قبضے سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر کے ڈی اے سینئر افسر کو طلب کرلیا۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سرجانی ٹاؤن اسکیم 41 انڈسٹریل ایریا میں زمین پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاؤن میں آپ جا نہیں سکتے۔ سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاؤن آپ کے لیے نوگو ایریا بن چکے۔
درخواستگزار نے موقف دیا کہ کے ڈی اے جواب جمع نہیں کرا رہا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے درخواستگزار کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ کیا آپ کراچی میں نہیں رہتے وکیل صاحب۔
عدالت نے 30 روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کے ڈی اے سینئر افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور نومبر کے دوسرے ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کردی۔