آسٹریلوی ٹیم تاحال ٹائٹل نہ جیت سکی اسکواڈ میں عمررسیدہ پلیئرز کی بھرمار
2010میں اسے موقع ملا تاہم برج ٹاؤن، بارباڈوس میں انگلینڈ نے فائنل میں شکست دے کر ارمان پورے نہ ہونے دیے
ون ڈے کرکٹ میں شاندار ریکارڈ کی مالک آسٹریلوی ٹیم اب تک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔
2010میں اسے موقع ملا تاہم برج ٹاؤن، بارباڈوس میں انگلینڈ نے فائنل میں شکست دے کر ارمان پورے نہ ہونے دیے۔ اس بار سلیکٹرز نے عمررسیدہ پلیئرز کے بل بوتے پر ٹرافی جیتنے کا منصوبہ بنایا ہے،43 سالہ اسپنر بریڈ ہوگ نے اپنا آخری ٹیسٹ 2008میں کھیلا تھا۔
مگر گذشتہ عرصے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی بگ بیش کے فائنل میں وہ فاتح پرتھ اسکورچرز کی جانب سے مین آف دی میچ قرار پائے، ہوگ اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کے عمررسیدہ پلیئر کا اعزاز حاصل کر لیں گے،39سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین بریڈ ہوج نے آخری بار6برس قبل ٹیسٹ میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز پایا تھا، انھوں نے بگ بیش میں میلبورن اسٹارز کیلیے عمدہ پرفارم کیا، ہوگ اور ہوج کی مشترکہ عمر82بنتی ہے، سلیکٹرز نے36 سالہ وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کا بھی انتخاب کیا ہے۔