ہمارا ٹھاٹھ باٹ ٹیکس دینے والے عوام کے مرہون منت ہے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

بار اور بینچ ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں ، ہم نے ان کو کبھی الگ نہیں سمجھا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ہمیں اپنی ثقافت اور ورثے کی حفاظت پر انتہائی توجہ دینےکی ضرورت ہے، جسٹس قیصر رشید (فوٹو فائل)

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ ہمارے ٹھاٹھ باٹ ٹیکس دینے والے عوام کے مرہون منت ہیں۔

دورہ چترال کے دورال چیف جسٹس نے ضلع کونسل ہال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر اور لوئر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے ہائی کورٹ سرکٹ بینچ چترال میں جج صاحب آجائیں گے۔ ایڈیشنل ججز کی کمی کے باعث فی الحال اے ڈی جے دروش تعینات نہیں کیا جا سکتا ۔


چیف جسٹس نے خطاب میں کہا کہ ہمارے جو ٹھاٹھ باٹ ہیں، یہ ٹیکس دینے والے عوام کے مرہون منت ہیں۔ چترال کے پہاڑوں اور جنگلات کو مائننگ کے نام پر تباہ کرنےنہیں دیا جا سکتا ۔ پہاڑ اور جنگلات دھرتی کا جھومر ہیں ۔ ان کی تباہی پر آئندہ نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چترال کی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پہلے کی نسبت بہت بہتری آئی ہے ۔ ہمیں اپنی ثقافت اور ورثے کی حفاظت پر انتہائی توجہ دینےکی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور بینچ ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں ، ہم نے ان کو کبھی الگ نہیں سمجھا۔
Load Next Story