آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
پیر کو درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا
آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور پیر کو پارہ 37.2 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر میں دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بند ہونے اور بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب حدت رہی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز تک سمندری ہوائیں بدستور دوپہر کے وقت بند رہیں گی تاہم شام کے وقت ہوائیں فعال ہونے کی توقع ہے، اس دوران گرم اور خشک موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔