عامر خان پر ہندو مذہب کی ’بے حُرمتی‘ کا الزام عائد

ایسی بکواس کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہندو تنقید کر رہے ہیں، ٹوئٹر صارف

عامر خا ن کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے(فائل فوٹو)

بھارتی انتہا پسندوں نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان پر ہندو مذہب اور اس کی روایات کی بےحرمتی کا الزام عائد کر دیا ہے۔

اس مرتبہ عامر خان کو بھارت کے ایک بینک کے اشتہار میں کام کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس اشتہار میں عامر خان کے ہمراہ کیارہ اڈوانی نے بھی پرفارم کیا ہے۔

اس اشتہار میں کیارہ اڈوانی کو دلہن اور عامر خان کو دلہا بنے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ہندو مذہب کے روایتی طریقے کے برعکس دلہن کے بجائے عامر خان گھر میں پہلے داخل ہوتے ہیں جبکہ دلہن کو رخصتی کے وقت روتا ہوا بھی نہیں دکھایا گیا۔



اس اشتہار کا مقصد بینک کی جانب سے روایتی طریقے کار اور شرائط سے ہٹ کر منفرد اقسام کے قرضے دینے کی مشہوری کرنا ہے۔

تاہم عامر خان کے اس اشتہار کے بعد ٹوئٹر پر ان کے خلاف ایک مرتبہ پھر بائیکاٹ مہم کا آغاز ہو گیا ہے اور ان پر ہندو مذہب کے عقائد کی 'بے حرمتی' کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
Load Next Story