خواتین سمیت 236 پاکستانی چینی جیلوں میں قید
معاہدے کے تحت 21 قیدیوں کی رہائی کی استدعا کی تھی، سزائیں مکمل کرکے 81 قیدی رہا ہوکر واپس آ چکے ہیں، تحریری جواب
وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ خواتین سمیت 236 پاکستانی چینی جیلوں میں قید ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے چین میں پاکستانی قیدیوں سے متعلق تفصیلات پیش کردی گئیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ چینی جیلوں میں 236 پاکستانی ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پاک چین معاہدہ 2020ء کے تحت 21 قیدیوں کی رہائی کی استدعا کی تھی۔ 81پاکستانی قیدی 3 سال چین میں اپنی سزائیں مکمل کرنے کے بعد رہا ہو چکے ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے۔