سنگاپور ایئر نے حاملہ ملازمین کے حوالے سے امتیازی قانون ختم کردیا

کیبن کریو حاملہ ہونے پر گراؤنڈ ڈیوٹی کا انتخاب کرسکتی ہیں اور ڈلیوری کے بعد واپس ملازمت پر آسکتی ہیں، ایئرلائن

قبل ازیں حاملہ ہونے پر خواتین کو ملازمے سے نکلا دیا جاتا تھا، فوٹو: فائل

سنگا پور ایئر لائن نے حاملہ خواتین کو ملازمت سے نکالنے کے متنازع قانون میں ترمیم کردی تاہم ویمن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس قانون میں اب بھی ابہام اور شکوک باقی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور ائیر لائنز کے خواتین کیبن کریو کو حاملہ ہونے کی صورت میں بغیر تنخواہ کے رخصت پر بھیج دیا جاتا اور زچگی سے واپسی پر نوکری سے ہی برخاست کر دیا جاتا تھا جس کے باعث اس قانون پر کڑی تنقید کی جارہی تھی۔

ایک دہائی تک تنقید کا سامنا کرنے بعد بالآخر سنگاپور ایئر لائنز اس قانون میں ترمیم کرنے پر مجبور ہوگئی۔


ایئرلائن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب اس قانون میں ترمیم کردی گئی ہے جس کے تحت کیبن کریو میں شامل خواتین حاملہ ہونے پر گراؤنڈ ڈیوٹی کا انتخاب کرسکتی ہیں اور ڈلیوری کے بعد واپس ملازمت پر آسکتی ہیں۔

دوسری جانب ویمن ایسوسی ایشن فار ایکشن اینڈ ریسرچ کی ایگزیکٹو دائریکٹر کورینا لم کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ترمیم میں ابھی بھی کئی مشکوک اور مبہم چیزیں موجود ہیں۔ جنہیں سنگا پور ائیر نے نہیں دیکھا۔

 
Load Next Story