مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام امن و استحکام اور امت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتی رہیں گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔
پاک فوج کے سربراہ نے ملاقات میں کہا کہ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان علاقائی معاملات میں برطانیہ کے متوازن کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔