پشاور میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے واچ ٹاور پر دستی بموں سے حملہ

تہکال میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے واچ ٹاور پر دستی بموں سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا ، دو گاڑیاں متاثر

کریکر بم کی ایک فائل فوٹو

خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں قائم قدیم علاقے تہکال میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے واچ ٹاور پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود میں واقع پھلوان پل کے قریب واچ ٹاور کے خالی احاطے میں نامعلوم ملزمان میں دو دستی بم پھینکے گئے، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔

دستی بموں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفصیلی جائزہ لیا ہے جبکہ مواد کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بی ڈی یو کو طلب کرلیا۔


پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

 

 
Load Next Story