کوئٹہ میں اپنے ہی تین بھائیوں کے قتل کے ملزم قیس خان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم قیس خان کو اپنے تین بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم قیس خان کو اپنے تین بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے ہی تین بھائیوں کے قتل کے ملزم قیس خان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تین بھائیوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار چوتھے بھائی ملزم قیس خان کو 5 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔


یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں تین بھائیوں کو قتل کرنے والا سگا بھائی نکلا

پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ملزم قیس خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم قیس خان کو مزید پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

قتل کا واقعہ جوائنٹ روڈ کے قریب 26 ستمبر کی رات کو پیش آیا تھا۔ ملزم قیس خان کو اپنے تین بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Load Next Story