جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش
جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام کی تصدیق نہیں ہوسکی
چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس رضا قریشی، اور جسٹس راحیل کامران ، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ،جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔