کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف کیس سپریم کورٹ کا لارجربینچ سماعت کرے گا
بھارتی سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حجاب پر پابندی سے متعلق منقسم فیصلہ دیا
بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پرپابندی کے خلاف کیس سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کو بھیج دیا گیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کرناٹک میں حجاب لینے پر پابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست کی سماعت کی۔ ایک جج نے حجاب کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ دوسرے جج نے ریمارکس دئیے کے کسی کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے حجاب لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرے۔
بھارتی سپریم کورٹ بینچ کے منقسم فیصلے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ کے سپرد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی۔
کرناٹک کی حکومت نے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہن کرآنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے خلاف مسلمان طالبات نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کررکھا ہے۔