بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرانے کے درخواستگزار نثار پہنور بازیاب

سابق رکن اسمبلی نثار پہنور کو 30 اگست کی رات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا

فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف درخواست دائر کرنے والے سابق رکن اسمبلی کی جبری گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرانے سے متعلق درخواست دائر کرنے والے درخواستگزار سابق رکن قومی اسمبلی نثار پہنور کی بازیابی پر درخواست نمٹادی۔


ہائیکورٹ میں بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرانے سے متعلق درخواست دائر کرنے والے درخواستگزار سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی نثار پہنور گھر واپس آگئے ہیں۔

عدالت نے نثار پہنور کی گمشدگی کی درخواست نمٹادی. دائر درخواست میں بیٹے درخواستگزار محسن پہنور میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نثار پہنور نے بانی ایم پر ایم پابندی ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ نثار پہنور کو 30 اگست کی رات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ میرے والد سے متعلق ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔
Load Next Story