بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے
انہوں نے ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بلےباز ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
27 سالہ کپتان بابراعظم نے 251 ویں ان نگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی بیٹر کو اس اعزاز تک پہنچنے میں 261 اننگز صَرف کی تھیں۔
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے کس ریکارڈ میں روہت، وارنر کو جوائن کرلیا؟
بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 گیندوں پر 55 رنز بناکر اعزاز اپنے نام کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بلے باز ہیں، انہوں نے 42 ٹیسٹ کی 75 اننگز میں 3 ہزار 122، 92 ون ڈے کی 90 اننگز میں 4 ہزار 664 جبکہ 91 ٹی20 میچز کی 86 اننگز میں 3 ہزار 216 رنز بنارکھے ہیں۔