لڑکیوں کے ساتھ بےحد عزت اور پیار سے بات کرنی چاہیے شاہ رُخ خان کا انٹرویو وائرل
میں کبھی کسی لڑکی سے یا کسی دوست سے تُو تڑاق سے بات نہیں کر سکتا، شاہ رُخ خان
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ خواتین سے تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیے۔
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے ساتھ ساتھی اداکارہ کاجول بھی موجود ہیں۔
شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ 'میں آج کل دیکھتا ہوں کہ لڑکے لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح ہی ٹریٹ کرتے ہیں جوکہ مجھے لگتا ہے کہ بہت غلط ہے، لڑکوں کے انداز میں جملہ دہراتے ہوئے شاہ رُخ نے کہا کہ' ہاں یار تو آجانا پھر، ایسے میں کبھی اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا'۔
شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی لڑکی سے یا کسی دوست سے تُو تڑاق سے بات نہیں کر سکتا، اگر مجھے کاجول کو گھر بُلانا ہوگا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ تم شام 6 بجے گھر آجانا۔بلکہ میں بہت عام انداز میں بھی یہی کہہ سکوں گا کہ 'کاجول پلیز کوشش کر کے شام 6 بجے گھر آجانا'۔
انٹرویو کے دوران کنگ خان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو عورتوں کی طرح ٹریٹ کرنا چاہیے ان سے بےحد عزت، نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ یہ ویڈیو کلپ شاہ رُخ اور کاجول کے ایک پُرانے انٹرویو کی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بھی بالی ووڈ اداکار کی اس ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا ہے۔