امریکا کا صدر بننے میں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی دی راک
سال 2021 میں راک نے مستقبل میں امریکہ کا صدر بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا
مشہور امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹارر ڈوین جانسن کا کہنا ہے کہ اب انہیں امریکہ کا صدر بننے میں دلچسپی نہیں رہی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں سُپر اسٹار ڈوین جانسن نے کہا ہےکہ' میں امریکا اور اس میں رہنے والے تمام افراد سے محبت کرتا ہوں لیکن میرے لیے والد ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ' میری بیٹیوں کی زندگی کا یہ بہت ہی اہم اور نازک وقت ہے اس لیے میرے لیے سب سے اہم اور اول بات والد ہونا ہے، ماضی میں کام کے باعث میں کئی سال اپنی بیٹیوں سے دور رہا اور صدارت بھی ایسا ہی کرے گی، اس لیے میری سب سے پہلی ترجیح میری بیٹیاں ہیں'۔
ڈوین جانسن نے مزید کہا 'اب سیاست اور امریکہ کا صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی'۔
یاد رہے کہ سال 2021 میں دی راک کے نام سے مشہور50 سالہ ڈوین جانسن نے مستقبل میں امریکی صدارت میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا فیصلہ لوگ کریں گے۔