بلو چستان میں موسم سرما كے لئے دفاتركے نئے اوقات كار جاری

بلو چستان میں موسم سرما كے دوران دفاتر ہفتے میں 2 دن بند رہیں گے

(فوٹو فائل)

حكومت بلو چستان نے موسم سرما كے لئے تمام انتظامی محكمہ جات اور ان كے ماتحت دفاتركے نئے اوقات كار مقرر كرديئے ہيں، جس کے مطابق ہفتے اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ اوقات کار کا اطلاق 5 اکتوبر سے 14 اپریل 2023ء تک ہوگا، جس کے مطابق پیر سے جمعرات سرکاری دفاتر صبح 8:30 بجے تا شام 4:00بجے تک کھلیں گے۔ اس دوران دوپہر 1:30 تا دوپہر 2:00بجے کھانے اور نماز كا وقفہ ہو گا۔


موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ كو اوقات كا ر صبح 8:30 تا سہ پہر3:30بجے تک ہوں گے اس دوران دوپہر 1:15 بجے تا دوپہر 2:15 بجے1گھنٹے كيلئے کھانے اور جمعے کی نماز کیلیے وقفہ ہوگا۔

موسم سرما کے لیے مقرر کیے گئے اوقاتِ کار کے مطابق ہفتہ اور اتوار كو دفاتر بند رہيں گے۔ اعلاميہ ميں مزيد بتایا گیا ہے کہ اسپتال اور تعليميی ادارے جيسا كہ يونيورسٹياں، كالجز اور اسكول اس فيصلے سے مستشنیٰ ہوں گے تاہم محكمہ صحت اور تعليم سے منسلک دفاتر ہفتے كے 6 دن صبح 8:30تا دوپہر 2:30اور جمعہ كو صبح 8:30تا دوپہر 12:30بجے تک كھلے رہيں گے۔
Load Next Story