محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کے چرچے ہونے لگے
22 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو میچ جتوایا
پاکستان کی مڈل آرڈر بلےباز محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کے چرچے ہونے لگے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے 22 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو میچ جتوایا، انکی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سہ فریقی سیریز کے فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ اس میچ میں آل راؤنڈر کو پلئیر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
اس موقع پر محمد نواز کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ نیچرل شارٹس کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب لے جاؤں، نیٹس میں بھی پریکٹس کے دوران کلئیر مائنڈ سیٹ کے ساتھ بیٹنگ کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مڈل آرڈر پر کھیلنے کا تجربہ ہے۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف نے 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
قبل ازیں گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی محمد نواز نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے 20 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے تھے۔
سہ فریقی سیریز میں محمد نواز نے 107 رنز اسکور کیے، جس میں انکا اوسط 53.50 رہا جبکہ اسٹرائیک ریٹ 160 کے قریب تھا۔ نواز نے سیریز میں 27.83 کی اوسط سے 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔