استنبول جانے والی خاتون کی اچانک موت پر جہاز کی کراچی میں ایمرجسنی لینڈنگ

ڈاکٹرنے جہاز میں سوارخاتون کے انتقال کی تصدیق کی

فوٹو: فائل

منیلا سے استبول جانے والی پروازترکش ائرلائن کی جناح ٹرمینل پرمیڈیکل گراؤنڈ پرایمرجنسی لینڈنگ ہوئی،ڈاکٹرنے جہاز میں سوارخاتون کے انتقال کی تصدیق کی۔


ذرائع کے مطابق استنبول سے منیلا (فلپائن) جانے والی ترکش ائرلائن کی کراچی ائیرپورٹ پر میڈیکل گراؤنڈ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی،ترکش ائرلائن کی پرواز ٹی کے084میں سوارخاتون مسافرکودل کا دورہ پڑاتھا۔

طیارے کے کپتان نے کراچی ائیرپورٹ کے ائرٹریفک کنٹرول کو صورتحال بتاکر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی،جس کے بعد ڈاکٹرز کو طلب کیا،ائرپورٹ پرموجود ڈاکٹرزنے چیک اپ کے بعد خاتون کے انتقال کی تصدیق کی،ذرائع کے مطابق ترکش خاتون مسافرایلینا کی ڈیڈ باڈی اسی جہازمیں ہی فلپائن روانہ کردی گئی۔
Load Next Story